بونڈ انشورنس

بولی والے بانڈ:
بولی والے بانڈ پرائیویٹ مالک کو کنٹریکٹ کا ٹینڈر دینے سے متعلق ہیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کی گارنٹی ہو کہ بولی دینے والا کنٹریکٹر اگر اسے کنٹریکٹ مل گیا ہو تو وہ مذکورہ پرفارمنس بانڈ کے مطابق امور سرانجام دے گا۔ اگر بعد میں کنٹریکٹر اس بات کا نااہل ہے تو انشورنس کمپنی اسے بانڈ کے بدلے رقم کی ادائیگی کرے گی۔

موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ:
موبلائزیشن بانڈ اس صورت میں ہیں کہ کنٹریکٹ پر ایڈوانس سرمایہ لگانے والا اپنی ایڈوانس رقم کا تحفظ چاہتا ہے اسے موبلائزیشن ایڈوانس بانڈ کہتے ہیں۔
گارنٹی دی گئی رقم کو کام کی پراگرس کے حساب سے کم کیا جا سکتا ہے اس بانڈ کے ذریعے انشورنس کمپنی مالک کو گارنٹی دیتی ہے کہ اس کی ایڈوانس کی رقم صحیح خرچ کی جائے گی۔
اگر کنٹریکٹر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا اور ڈیفالٹ کر جاتا ہے تو انشورنس کمپنی مالک کو اس کی اصل رقم اس وقت میں ادا کر دے گی۔

کارکردگی بانڈ:
پرفامنس بانڈ کنٹریکٹ سے متعلق ہے جس میں کنٹریکٹر اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ کام نقشہ جات کے عین مطابق ہوں گے ۔اگر کنٹریکٹر اپنی ذمہ داری کنٹریکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق نبھانے میں ناکام ہوتا ہے تومالک کی ڈیمانڈ پر انشورنس کمپنی پرفارمنس بانڈ کی رقم اسے ادا کرنے کی پابند ہو گی۔

سپلائی بانڈ:
سپلائی بانڈ بھی پرفارمنس بانڈ کی طرح ہیں یہ کنٹریکٹ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جو کہ مال، اشیاء، مشینری کی سپلائی کے لیے وقت کے اندر مطلوبہ جگہ پر پہنچانا ہو۔